سی پیک کے نتیجے میں تیزتر اقتصادی ترقی کی وجہ سے ابھرتی ہوئی معیشتوںکے بلاک میں پاکستان کی دوبارہ شمولیت ملک کو ایشائی ٹائیگر بنانے کی طرف پہلا قدم ہے ٹوکیوسے شائع ہونے والی میگزین ”دی ڈپلومیٹ“ میں مضمون اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) پاک چین اقتصادی راہدری کے نتیجے میں تیزتر اقتصادی ترقی کی وجہ سے ابھرتی ہوئی معیشتوں کے بلاک میں پاکستان کی دوبارہ شمولیت …
ٹوکیوسے شائع ہونے والی میگزین ”دی ڈپلومیٹ“ میں مضمون

مزید خبریں
سی پیک کے نتیجے میں تیزتر اقتصادی ترقی کی وجہ سے ابھرتی ہوئی معیشتوںکے بلاک میں پاکستان کی دوبارہ شمولیت ملک کو ایشائی ٹائیگر بنانے کی طرف پہلا قدم ہے
ٹوکیوسے شائع ہونے والی میگزین ”دی ڈپلومیٹ“ میں مضمون
اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) پاک چین اقتصادی راہدری کے نتیجے میں تیزتر اقتصادی ترقی کی وجہ سے ابھرتی ہوئی معیشتوں کے بلاک میں پاکستان کی دوبارہ شمولیت ملک کو ایشائی ٹائیگر بنانے کی طرف پہلا قدم ہے۔ یہ بات ٹوکیوسے شائع ہونے والی میگزین ”دی ڈپلومیٹ“ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہی گئی ہے۔اس مضمون میں کہا گیا ہے کہ ایم ایس سی آئی کے نظرثانی شدہ انڈیکس میں پہلی بار پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشیتوں کے بلاک میں شمولیت ملی ہے، اس سے قبل قطر اورمتحدہ عرب امارات کو اس فہرست میں جگہ ملی تھی۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ اس فہرست میں مقام حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری کی شرح میں نمایاں اضافہ کا امکان ہے۔ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ نے حالیہ دنوں میں اپنی شاندار کارگردگی سے ایسے مبصرین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے جو یہاں پر سرمایہ کاری کے حوالے سے شکوک وشبہات کا اظہارکررہے تھے۔ اقتصادی ترقی کے نتیجے میں کراچی، بلوچستان، اورفاٹا میں امن وامان کی صورتحال مستحکم ہوئی ہے۔ایم ایس سی آئی کے انڈیکس میں چین، بھارت، جنوبی کوریا، ملائشیا، فلپائن، تائیوان اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان کی شمولیت سے یہاں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے قومی امکانات موجود ہیں۔








