ٹیکس کی وصولی کو بڑھانے کے لیے پالیسی سازوں کو کاروبار کرنے میں آسانی کو ترجیح دینی چاہیے، ناصر منصور قریشی

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (آئی سی سی آئی) کے صدر ناصر منصور قریشی نے کہا ہے کہ کاروباری برادری ملک کی معیشت کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے، معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ایسی سہولیات اور وسائل فراہم کیے جائیں جو کاروبار کو موثر طریقے سے چلانے کے قابل بنائیں، …

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (آئی سی سی آئی) کے صدر ناصر منصور قریشی نے کہا ہے کہ کاروباری برادری ملک کی معیشت کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے، معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ایسی سہولیات اور وسائل فراہم کیے جائیں جو کاروبار کو موثر طریقے سے چلانے کے قابل بنائیں، ٹیکس کی وصولی کو بڑھانے کے لیے پالیسی سازوں کو کاروبار کرنے میں آسانی کو ترجیح دینی چاہیے، معاون ماحول کو فروغ دینے سے، کاروبار ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں جو ملک کی معاشی بہبود اور خوشحالی کا باعث ہو گا۔

پیر کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق یہ بات ناصر منصور قریشی نے تاجر رہنمائوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ٹیکس کی وصولی کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا۔ صدر آئی سی سی نے کہا کہ ٹیکس ریونیو کو حاصل کرنے کا واحد موثر طریقہ کاروبار، صنعت اور تجارتی برادری کے ساتھ بامعنی مشاورتی عمل ہے۔

ناصر قریشی نے وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ٹیکس وصولی کے اہداف میں کمی کی بنیادی وجوہات کا مکمل تجزیہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو بحال کرنے کے لیے حکومت کو ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں، جن میں برآمدات کی سہولت، آزاد بجلی پیدا کرنے والوں کے ساتھ بجلی کی خریداری کے معاہدوں پر دوبارہ گفت و شنید اور موجودہ بنیادی افراط زر کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے اہم پالیسی شرح کو سنگل ہندسوں تک کم کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کو بہتر بنانے سے کاروباری ماحول کو محفوظ بنایاجا سکتا ہے، حکومت کاروبار کے لیے دوستانہ ایکو سسٹم تشکیل دے سکتی ہے، ٹیکس ریونیو کو بڑھا سکتی ہے اور ملک میں معاشی استحکام لا سکتی ہے۔

مزید خبریں