دبئی ۔ 2 مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹونٹی رینکنگ میں سالانہ اپ ڈیٹ نے پاکستان کو تیسرے نمبر پر پہنچا دیا، انگلش ٹیم کی بھی تین درجے ترقی ہوئی ہے، نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بھارت اور جنوبی افریقہ کی تنزلی ہوئی ہے۔ منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹی ٹونٹی رینکنگ میں …
ٹی ٹونٹی رینکنگ سالانہ اپ ڈیٹ، نیوزی لینڈ بدستور پہلے نمبر پر براجمان، پاکستانی ٹیم ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آ گئی، بھارت اور جنوبی افریقہ کی تنزلی

مزید خبریں
دبئی ۔ 2 مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹونٹی رینکنگ میں سالانہ اپ ڈیٹ نے پاکستان کو تیسرے نمبر پر پہنچا دیا، انگلش ٹیم کی بھی تین درجے ترقی ہوئی ہے، نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بھارت اور جنوبی افریقہ کی تنزلی ہوئی ہے۔ منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹی ٹونٹی رینکنگ میں سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم دو پوائنٹس کی کمی کے باوجود بدستور سرفہرست ہے، انگلش ٹیم تین درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستانی ٹیم جو کہ گزشتہ برس ساتویں نمبر پر تھی ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آ گئی، بھارت اور جنوبی افریقہ 6، 6 پوائنٹس کی کمی کے بعد تنزلی کا شکار ہو کر چوتھے اور پانچویں نمبر پر چلے گئے








