ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دوسری ٹیمیں دعا کریں گی کہ پاکستان فائنل میں نہ پہنچے‘ مائیکل وان

لندن۔26اکتوبر (اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی غیر معمولی نظر آرہی ہے، دوسری ٹیمیں دعا کریں گی کہ پاکستان فائنل میں نہ پہنچے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں مائیکل وان نے قومی ٹیم کی کھل کر تعریف کی۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے …

لندن۔26اکتوبر (اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی غیر معمولی نظر آرہی ہے، دوسری ٹیمیں دعا کریں گی کہ پاکستان فائنل میں نہ پہنچے۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں مائیکل وان نے قومی ٹیم کی کھل کر تعریف کی۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

دوسری ٹیمیں سیمی فائنل میں پاکستان سے بچنے کی امید کریں گی اور دعا کریں گی کہ پاکستان فائنل میں نہ پہنچے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو کرکٹ کھیلتے دیکھنا بہت پسند ہے۔

مزید خبریں