اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے دبئی ‘ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ”سی فیکس“ میں شرکت کے خواہشمند تجارتی اداروں سے 3 اگست 2016ءتک درخواستیں طلب کی ہیں ۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں تازہ ‘ فریز کی ہوئی ‘ زندہ …
ٹی ڈی اے پی نے دبئی میں بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمند تجارتی اداروں سے درخواستیں طلب کر لیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے دبئی ‘ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ”سی فیکس“ میں شرکت کے خواہشمند تجارتی اداروں سے 3 اگست 2016ءتک درخواستیں طلب کی ہیں ۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں تازہ ‘ فریز کی ہوئی ‘ زندہ ‘ پراسیسڈ ‘ کوٹنگ‘ ساسیز سمندری خوراک سمیت سمندری خوراک کی دیگر مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور درآمد کنندگان سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ عالمی تجارتی میلہ 9 تا 11نومبر 2016ءکو دبئی میں منعقد ہوگا۔ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے حوالے سے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔








