ٹی 20 ورلڈ کپ، عمان نے افتتاحی میچ میں پاپوا نیو گنی کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

مسقط۔17اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں عمان نے پہلے رائونڈ کے افتتاحی میچ میں پاپوا نیو گنی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے 130 رنز کا ہدف 14 ویں اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جتندر سنگھ نے 73 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ ذیشان مقصود کو 4 وکٹیں حاصل …

مسقط۔17اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں عمان نے پہلے رائونڈ کے افتتاحی میچ میں پاپوا نیو گنی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔

فاتح ٹیم نے 130 رنز کا ہدف 14 ویں اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جتندر سنگھ نے 73 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ ذیشان مقصود کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ اتوار کو الامارات کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں عمان کے کپتان ذیشان مقصود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

پاپوا نیو گنی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ کپتان اسد والا نے 56 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ چارلس امینی 37 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

عمان کی جانب سے ذیشان مقصود نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کلیم اللہ اور بلال خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں عمان نے مطلوبہ ہدف جتندر سنگھ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 13.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔

جتندر سنگھ نے 42 گیندوں پر چار فلک شگاف چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 73 رنز بنائے۔ عاقب الیاس نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔ ذیشان مقصود کو مرد میدان قرار دیا گیا۔

مزید خبریں