ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لئے 7 میزبان شہروں کا اعلان، فائنل میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا

میلبورن۔16نومبر (اے پی پی):آئی سی سی نے آسٹریلیا میں آئندہ سال ہونے والے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 7 میزبان شہروں کا اعلان کر دیا ہے، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز سڈنی اور ایڈیلیڈ جبکہ فائنل میلبورن کرکٹ گرائونڈ (ایم سی جی) میں کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ آئندہ سال16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا کے 7 شہروں میں …

میلبورن۔16نومبر (اے پی پی):آئی سی سی نے آسٹریلیا میں آئندہ سال ہونے والے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 7 میزبان شہروں کا اعلان کر دیا ہے، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز سڈنی اور ایڈیلیڈ جبکہ فائنل میلبورن کرکٹ گرائونڈ (ایم سی جی) میں کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ آئندہ سال16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا کے 7 شہروں میں کھیلا جائے گا

جس میں میلبورن، ایڈیلیڈ، برسبین، گیلانگ، ہوبارٹ، پرتھ اور سڈنی شامل ہیں۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز مقابلے 9 اور 10 نومبر کو سڈنی اور ایڈیلیڈ میں ہوں گے جبکہ فائنل 13 نومبر کو میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔

دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، پاکستان، نیوزی لینڈ، افغانستان، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں براہ راست سپر 12 مرحلہ کے لئے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ سری لنکا، ویسٹ انڈیز، نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کو رائونڈ ون کھیلنا ہو گا۔\

مزید خبریں