اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے پاکستان میں ریزیڈنٹ اور ہیومینیٹیرین کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے لئے مشترکہ اور ہمہ گیر کوششوں کی ضرورت ہے، ایس ڈی جیز ہماری اجتماعی خوشحالی کی علامت ہیں لیکن عالمی یکجہتی کے کمزور ہونے سے 500 ارب ڈالر کا فنڈنگ گیپ پیدا ہو چکا ہے۔ وہ بدھ کو پائیدار ترقی پالیسی ادارہ (ایس ڈی پی آئی) کی 28ویں …
پائیدار ترقی کے لئے مشترکہ اور ہمہ گیر کوششوں کی ضرورت ہے، محمد یحییٰ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے پاکستان میں ریزیڈنٹ اور ہیومینیٹیرین کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے لئے مشترکہ اور ہمہ گیر کوششوں کی ضرورت ہے، ایس ڈی جیز ہماری اجتماعی خوشحالی کی علامت ہیں لیکن عالمی یکجہتی کے کمزور ہونے سے 500 ارب ڈالر کا فنڈنگ گیپ پیدا ہو چکا ہے۔
وہ بدھ کو پائیدار ترقی پالیسی ادارہ (ایس ڈی پی آئی) کی 28ویں سالانہ پائیدار ترقی کانفرنس میں اظہارِ خیال کر رہے تھے۔ محمد یحییٰ نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں سول سوسائٹی دفاعی اخراجات کے خلاف آواز نہیں اٹھاتی جبکہ ترقی پذیر دنیا وسائل کی کمی کے باعث سماجی و ماحولیاتی چیلنجز کا شکار ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چھوٹے منصوبوں سے دیرپا تبدیلی نہیں آتی بلکہ طویل المدتی صلاحیت سازی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت، نقل مکانی اور تنازعات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے بحران ہیں اور ان کا حل اجتماعی ذمہ داری کے تحت ہی ممکن ہے۔








