اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات وقومی ورثہ محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور ملک میں عدلیہ کی بحالی میں بھی ہماری جماعت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی …
پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات وقومی ورثہ کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات وقومی ورثہ محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور ملک میں عدلیہ کی بحالی میں بھی ہماری جماعت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کا بیان ان کی ذاتی رائے کا عکاس ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے عدالت عظمیٰ کے ازخود نوٹس لیے جانے سے قبل ہی نہال ہاشمی کو نہ صرف پارٹی رکنیت سے دستبردار کیا بلکہ انہیں سینیٹر شپ سے بھی مستعفی ہونے کے احکامات جاری کیے کیونکہ ہماری قیادت اور ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) آئین اور قانون کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور تمام آئینی اور قانونی اداروں کا احترام کرتی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی کے بیان کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کوئی تعلق نہیں۔








