پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے اپوزیشن کی مسلم لیگ (ن) میں اختلافات کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ ملیں گے‘ حکومت نے 4 سالوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کام کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک …

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے اپوزیشن کی مسلم لیگ (ن) میں اختلافات کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ ملیں گے‘ حکومت نے 4 سالوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کام کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنا کام بہترین طریقے سے کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں جب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالا تو 18،18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی لیکن ہماری حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی 480 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ادا کر کے ملکی توانائی بحران کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششیں شروع کیں اور موجودہ حکومت کے مثبت اقدامات سے آج لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے اپنے ان 4 سالوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کام کیا ہے۔

Leave a Reply