پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کیمٹی کا اجلاس کورم نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کیمٹی کا اجلاس کورم نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔ کمیٹی کی کنوینر شاہدہ اختر علی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سے کسی ایک ایوان کا رکن بھی شریک نہیں ہوا حالانکہ اجلاس کی تاریخ اور وقت انتہائی سوچ بچار کے بعد رکھا جاتا ہے۔ جمعہ کو اجلاس …

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کیمٹی کا اجلاس کورم نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔ کمیٹی کی کنوینر شاہدہ اختر علی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سے کسی ایک ایوان کا رکن بھی شریک نہیں ہوا حالانکہ اجلاس کی تاریخ اور وقت انتہائی سوچ بچار کے بعد رکھا جاتا ہے۔ جمعہ کو اجلاس کمیٹی کی کنوینر شاہدہ اختر علی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں اس وجہ سے شروع نہ ہو سکا کیونکہ کمیٹی کے ارکان قومی اسمبلی سردار عاشق حسین گوپانگ، ارشد لغاری، سینیٹر کاظم علی شاہ اور سینیٹر ہدایت اﷲ شاہ اجلاس میں نہیں آ سکے۔

Leave a Reply