پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیر اہتمام ”موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نبردآزما ہونے میں مقامی حکومتوں کے کردار“ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد ۔ 05 جون (اے پی پی) ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیر اہتمام ”موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نبردآزما ہونے میں مقامی حکومتوں کے کردار“ کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا جس میں سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم ، ڈائریکٹر جنرل وزارت موسمیاتی تبدیلی عرفان طارق ، ´ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی ، ایس …

اسلام آباد ۔ 05 جون (اے پی پی) ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیر اہتمام ”موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نبردآزما ہونے میں مقامی حکومتوں کے کردار“ کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا جس میں سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم ، ڈائریکٹر جنرل وزارت موسمیاتی تبدیلی عرفان طارق ، ´ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی ، ایس ڈی پی آئی کے محمود احمد خواجہ اور شکیل رامے نے اظہار خیال کیا۔ رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں نے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے خطرات سے محفوظ رہنے کے لئے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے ،جبکہ اس دور میں متاثرہ علاقے کے لئے خصوصی اقدامات تکنیکی مشاورت اور ماہرین کے ذریعے حکمت عملی مرتب کرکے عمل درآمد کیا جا رہا ہے جس سے اثرات مثبت انداز میں سامنے آرہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں تمام مقامی حکومتوں کی تربیت اور خصوصی اقدامات کرنے کے حوالے سے واضح ہدایات کرکے وفاقی ، صوبوں کے ساتھ مربوط کر دیا گیا ہے۔