لاہور۔14دسمبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے شرح سود اور ونٹر بجلی سہولت پیکج کے حوالے سے اپیل کی ہے حکومت فوری طور پر پالیسی ریٹ میں520پوائنٹس کی کمی کرکے معاشی ترقی کو سپورٹ کرے اور جنوری میں شرح سودسنگل ڈیجٹ کیا جائے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ونٹر پیکج کا …
پالیسی ریٹ میں520 پوائنٹس کی کمی اورجنوری میں سنگل ڈیجٹ کیا جائے ، ذکی اعجاز
لاہور۔14دسمبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے شرح سود اور ونٹر بجلی سہولت پیکج کے حوالے سے اپیل کی ہے حکومت فوری طور پر پالیسی ریٹ میں520پوائنٹس کی کمی کرکے معاشی ترقی کو سپورٹ کرے اور جنوری میں شرح سودسنگل ڈیجٹ کیا جائے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ونٹر پیکج کا انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا
حکومت ونٹر پیکج میں اضافی یونٹس استعمال ہونے پر26روپے فی یونٹ کی بجائے اگر 10.94روپے فی یونٹ بجلی دے تو انڈسٹری کو فائدہ ہو گا۔انہوں نے اپیل کی کہ میکسیم ڈیمانڈ انڈیکیٹر(ایم ڈی آئی)چارجز کو بھی ختم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پالیسی ریٹ میں خاطر خواہ کمی نہ صرف معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گی بلکہ حکومت کے لیے بھی فائدہ مند ہوگی جبکہ صنعتیں بحال ہوں گی اور روزگار میں بھی اضافہ ہو گا۔









