پام آئل کی درآمدات میں گیارہ ماہ کے دوران 8.14 فیصداضافہ ہوا ، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔05 جولائی(اے پی پی) گذشتہ مالی سال2017-18ءکے پہلے گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات کے حجم میں8.14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ مالی سال2018ءمیں جولائی تا مئی کے دوران پام آئل کی درآمدات کا حجم 1.8 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال2017ء کے اسی عرصہ کے دوران پام …

اسلام آباد ۔05 جولائی(اے پی پی) گذشتہ مالی سال2017-18ءکے پہلے گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات کے حجم میں8.14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ مالی سال2018ءمیں جولائی تا مئی کے دوران پام آئل کی درآمدات کا حجم 1.8 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال2017ء کے اسی عرصہ کے دوران پام آئل کی درآمدات کا حجم 1.745 ارب ڈالر رہا تھا۔