اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پانچواں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں شرکت کےلئے بنگلہ دیش کی20رکنی ٹیم (کل) جمعرات کو پاکستان پہنچے گی ۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق ورلڈ کپ میں بھارت ، نیپال ، بنگلہ دیش اور میزبان پاکستان اپنے میچز کا آغاز پاکستان سے کریںگے۔ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش کی ٹیم 4 جنوری، نیپال …
پانچواں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ، بنگلہ دیش کی ٹیم (کل) پاکستان پہنچے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پانچواں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں شرکت کےلئے بنگلہ دیش کی20رکنی ٹیم (کل) جمعرات کو پاکستان پہنچے گی ۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق ورلڈ کپ میں بھارت ، نیپال ، بنگلہ دیش اور میزبان پاکستان اپنے میچز کا آغاز پاکستان سے کریںگے۔ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش کی ٹیم 4 جنوری، نیپال 5 جنوری اور بھارت کی ٹیم بھارتی وزارت خارجہ سے کلیئرنس کے بعد 6 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔ انہوں نے کہاکہ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ 7 سے21 جنوری تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں سات ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس میں میزبان پاکستان ، بھارت ، نیپال اور بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان ، بھارت ، نیپال اور بنگلہ دیش اپنے ، اپنے افتتاحی میچز پاکستان میں کھیلیں گے جبکہ آسٹریلیا ، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اپنے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلیں گے ۔ سید سلطان شاہ نے بتایاکہ پانچویں عالمی ایک روزہ بلائنڈ کرکٹ کپ میں پاکستان اور بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیمیں 8 جنوری کو افتتاحی میچ میں مد مقابل ہونگی۔








