اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی) کے زیراہتمام پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کےلئے قومی ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں ٹرائلز (آج) ہفتہ سے اوکاڑہ میں شروع ہونگے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹرائلز 14 …
پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ، قومی ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں ٹرائلز(آج) شروع ہو نگے، سید سلطان شاہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی) کے زیراہتمام پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کےلئے قومی ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں ٹرائلز (آج) ہفتہ سے اوکاڑہ میں شروع ہونگے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹرائلز 14 ستمبر تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز کےلئے ملک بھر سے 34 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ان کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی تین ارکان پر مشتمل ہے جس کے چیئرمین سلمان بخاری (بہاولپور) ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں مسعود خان (پشاور) اور ابرار شاہ (اسلام آباد ) شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 15 ستمبر کو تربیتی کیمپ کےلئے 22 کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا جبکہ 18 رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان نومبر کے آخری ہفتے میں کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر ملکی مفاد کو مدد نظر رکھا کر کیا جائے گا ۔








