اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):پاور ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی پر 5 اکتوبر تک کی رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب سےمجموعی طور پر 51 گرڈ اور 588 فیڈرز متاثر ہوئے،437 فیڈرز کو مکمل اور 147 کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ اتوار کو پاور ڈویژن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں …
پاور ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کی رپورٹ جاری کردی

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):پاور ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی پر 5 اکتوبر تک کی رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب سےمجموعی طور پر 51 گرڈ اور 588 فیڈرز متاثر ہوئے،437 فیڈرز کو مکمل اور 147 کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ اتوار کو پاور ڈویژن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں 74 مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال کردئیے گئے، فیسکو کے زیرِ انتظام علاقے فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ اور میانوالی میں بجلی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
رپوٹ کے مطابق لیسکو کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 66 مکمل اور 1 جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں، لیسکو کے 150 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام تقریباً 14 اکتوبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے، لیسکو کے زیرِ انتظام علاقے لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق میپکو کے 181 متاثرہ فیڈرز میں سے 76 مکمل اور 102 جزوی طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں، میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع ہو جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق گیپکوکے 11 گرڈز اور 103فیڈرزمتاثر ہوئے،متاثرہ فیڈرز میں سے 102 فیڈرز مکمل اور 1 جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں۔پیسکو کے 90 فیڈرز مکمل طور پر بحال کردئیے گئے ہیں۔ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 18 متاثرہ فیڈرز مکمل طور پر بحال کر دئیے گئے ہیں۔سیپکو کے 44 متاثرہ فیڈرز میں سے 8 مکمل اور 36 عارضی طور پر بحال ہوئے۔








