پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا فلوریڈا میں امریکی سنٹرل کمانڈ کے ہیڈ آفس کا دورہ

واشنگٹن ۔ 30 مئی (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے فلوریڈا میں امریکی سنٹرل کمانڈ کے ہیڈ آفس (سینٹ کام) کا دورہ کیا۔ منگل کو واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ سے موصول ہونے والے پیغام کے مطابق پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کمانڈر سینٹ کام جنرل جوزف ووٹل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کیلئے …

واشنگٹن ۔ 30 مئی (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے فلوریڈا میں امریکی سنٹرل کمانڈ کے ہیڈ آفس (سینٹ کام) کا دورہ کیا۔ منگل کو واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ سے موصول ہونے والے پیغام کے مطابق پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کمانڈر سینٹ کام جنرل جوزف ووٹل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کیلئے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں اور میری ٹائم سیکورٹی آپریشنز کو زیر بحث لایا گیا۔ اعزاز چوہدری نے علاقائی استحکام کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر دونوں اطراف نے خطے میں دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

Leave a Reply