پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی یونین کی کمشنر اینڈریاس شوارتز سے ملاقات

برسلز ۔6نومبر (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین کی کمشنر برائے اسٹارٹ اپس، تحقیق اور اختراع کی کابینہ کے سربراہ اینڈریاس شوارتز سے ملاقات کی۔ جمعرات کو بلجیئم میں پاکستان کے سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان علمی و تحقیقی تعاون کو مزید فروغ دینے اور Horizon Europe پروگرام …

برسلز ۔6نومبر (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین کی کمشنر برائے اسٹارٹ اپس، تحقیق اور اختراع کی کابینہ کے سربراہ اینڈریاس شوارتز سے ملاقات کی۔

جمعرات کو بلجیئم میں پاکستان کے سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان علمی و تحقیقی تعاون کو مزید فروغ دینے اور Horizon Europe پروگرام کے تحت شراکت کو مضبوط بنانے اور سائنس ڈپلومیسی کے فروغ کے لیے بین الحکومتی سائنسی اداروں کے ساتھ روابط کو وسعت دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا ،

فریقین نے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے درمیان قریبی تعلقات اور جدت و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔