دبئی۔ 08 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا کے مابین دبئی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 262 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور اسے 220 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ اظہر علی اور حارث سہیل نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ دلروان پریرا اور رنگنا ہیراتھے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے کھیل کے …
پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 220 کا خسارہ
مزید خبریں
دبئی۔ 08 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا کے مابین دبئی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 262 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور اسے 220 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ اظہر علی اور حارث سہیل نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ دلروان پریرا اور رنگنا ہیراتھے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے کھیل کے اختتام پر 34 رنز پر 5 وکٹیں گنوا دیں تاہم اسے 254 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ وہاب ریاض نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو دبئی میں ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 51 رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کی تو شان مسعود 15 اور سمیع اسلم 30 رنز پر کھیل رہے تھے۔ شان مسعود گزشتہ روز کے سکور میں محض ایک رن کا اضافہ کرنے کے بعد لاہیرو گاماگے کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔








