پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان کی سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل کینیڈا سے گفتگو

APP15-02 OTTAWA: February 02 - High Commissioner of Pakistan to Canada, Tariq Azim Khan shakes hand with Mr. Alex Neve, Secretary General Amnesty International, Canada prior a meeting, discussed Human Rights Violations in Indian Occupied Kashmir. APP

اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے کہا ہے کہ کینیڈا انسانی حقوق کا علمبردار ہے،وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو دورہ بھارت کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھانا چاہیے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل کینیڈا سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔پاکستانی ہائی کمشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کے حوالے سے بریف کیا جہاں بھارتی قابض فورسز نے سینکڑوں سویلین بالخصوص نوجوانوں کو پیلٹ گنز کے استعمال کے زریعے بینائی سے محروم کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیلٹ شاٹ گنز کا استعمال اقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کے تحت بین الاقوامی اصولوںکی خلاف ورزی ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیڈا کو انسانی حقوق کا علمبردار مانا جاتا ہے اور ورزیر اعظم جسٹنس ٹروڈو کو دورہ بھارت کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں انسان حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھانا چاہیئے۔