پاکستان آرمی میں سپاہی بھرتی کے لیے رجسٹریشن شیڈول جاری
پاکستان آرمی میں بطور سپاہی بھرتی کے لئے شیڈول جاری

مزید خبریں
سکھر۔ 14 جون (اے پی پی):پاکستان آرمی میں بطور سپاہی بھرتی کے لئے شیڈول جاری کردیا گیا ۔ پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان آرمی میں بطور سپاہی بھرتی کے لیے رجسٹریشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستانی شہری، خصوصاً نوجوان، 25 جون 2026ء تک پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنو عاقل میں اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ میٹرک اور انڈر میٹرک امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں، جبکہ مڈل پاس امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا تعلیمی سرٹیفکیٹ متعلقہ ایجوکیشن آفیسر سے تصدیق شدہ کروا کر پیش کریں۔ امیدواروں کے لیے عمر کی حد 17 سے 23 سال مقرر کی گئی ہے۔ مزید معلومات کے لیے امیدوار پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنو عاقل کے ٹیلیفون نمبر 071-5805599 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ خواہشمند امیدوار مرکز پر ذاتی طور پر حاضر ہو کر رجسٹریشن اور بھرتی کے عمل سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔








