کراچی ۔ 21 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 208 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 39306.79 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور سرمایہ کاروں اور مختلف بروکریج ہاﺅسز کی جانب سے حصص کی …
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 208 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 39306.79 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 21 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 208 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 39306.79 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور سرمایہ کاروں اور مختلف بروکریج ہاﺅسز کی جانب سے حصص کی خریداری دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سے کے ایس ای 100 انڈیکس 39100، 39200 اور 39300 پوائنٹس کی تین بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 208 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 39306.79 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 84.37 پوائنٹس کی تیزی سے 22774.52 پوائنٹس پر بند ہوا۔








