پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای100انڈیکس میں644.23پوائنٹس کی کمی

کراچی ۔ 21 جون (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی۔ کے ایس ای100انڈیکس 600سے زائد پوائنٹس کم گیا اور مارکیٹ 43 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی، انڈیکس 42300 پوائنٹس کی پست ترین سطح پر بند ہوا۔ عید کے بعد سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اورصرف 2 روزہ مندی میں انڈیکس 1300سے زائد پوائنٹس کم ہو گیا اور اسی مدت میں …

کراچی ۔ 21 جون (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی۔ کے ایس ای100انڈیکس 600سے زائد پوائنٹس کم گیا اور مارکیٹ 43 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی، انڈیکس 42300 پوائنٹس کی پست ترین سطح پر بند ہوا۔ عید کے بعد سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اورصرف 2 روزہ مندی میں انڈیکس 1300سے زائد پوائنٹس کم ہو گیا اور اسی مدت میں مجموعی طور پر سرمایہ کاروں کے 267ارب روپے ڈوب گئے۔ شیئرز مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں644.23پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 43002.84پوائنٹس سے کم ہو کر42358.61پوائنٹس ہو گیا۔