کراچی۔ 5 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعرات کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان رہا، کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت جمعرات کو 29.18 فیصد زائد رہا اور 55.94فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ دیکھا گیا۔ کے ایس ای100انڈیکس مزید 370.58 پوائنٹس کے اضافے سے 40641.10پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جس کے سبب مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں 90ارب 60کروڑ1لاکھ روپے کا اضافہ …
پاکستان اسٹاک ایکس چینج، کے ایس ای 100 انڈیکس 370.58 پوائنٹس کے اضافے سے 40641.10 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی۔ 5 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعرات کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان رہا، کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت جمعرات کو 29.18 فیصد زائد رہا اور 55.94فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ دیکھا گیا۔ کے ایس ای100انڈیکس مزید 370.58 پوائنٹس کے اضافے سے 40641.10پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جس کے سبب مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں 90ارب 60کروڑ1لاکھ روپے کا اضافہ ہوگیا۔ نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز، فوجی سیمنٹ، میپل لیف، کے الیکٹرک، ٹی آر جی پاکستان، فوجی فوڈز، پاک الیکٹران، بینک اسلامی، پاور سیمنٹ اور میپل لیف آر کے حصص سرفہرست رہے۔ جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ملکی معیشت کے اشاریئے مستحکم ہونے کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی زبردست خریداری دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 40813 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کے اثرات غالب رہے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 370.58 پوائنٹس کے اضافے سے 40641.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 171.48 پوائنٹس کے اضافے سے18571.15 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 277.17 پوائنٹس کے اضافے سے 28711.70 پوائنٹس ہو گیا۔ مجموعی طور پر 404 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے226 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 159 میں کمی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 90 ارب 60 کروڑ1 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر77کھرب55ارب 87کروڑ12لاکھ روپے ہو گیا جبکہ کاروباری حجم بھی 50کروڑ79لاکھ شیئرز رہا جو بدھ کے مقابلے میں11کروڑ47لاکھ شیئرز زائد ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاو¿ کے لحاظ سے نیسلے پاکستان کے بھاومیں150روپے کا اضافہ ہوا جس سے اس کی حصص قیمت6900روپے ہو گئی اسی طرح 94.50روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت 1984.50ہزارروپے پر جا پہنچی تاہم آئی لینڈ ٹیکسٹائیل اور باٹا پاک کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 70.60روپے اور23روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میںآئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت کم ہو کر1341روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر 2126.49 روپے پر آ گئی۔







