کراچی۔ 23 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا اور پیر کے روز سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباو¿ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 824.70پوائنٹس کی کمی سے40008.29پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ 84.50فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروں کو ایک …
پاکستان اسٹاک ایکس چینج، کے ایس ای100انڈیکس 824.70پوائنٹس کی کمی سے 40008.29 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی۔ 23 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا اور پیر کے روز سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباو¿ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 824.70پوائنٹس کی کمی سے40008.29پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ 84.50فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 26ارب13کروڑ34لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑااور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت8.9فیصد کم رہا ۔ نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام، ہیسکول پٹرول ، یونٹی فوڈز، فوجی فوڈز، فوجی سیمنٹ ،کے الیکٹرک ،ڈی جی خان سیمنٹ ،بینک آف پنجاب ،پاک الیکٹران اورپاور سیمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمسلسل چوتھے کاروباری سیشن کے دوران پیر کو ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 39931پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کے سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری سے ریکوری آئی اور انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرگیا لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 824.70پوائنٹس کی کمی سے40008.29پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 388.86پوائنٹس کی کمی سے18267.62پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس469.97پوائنٹس کی کمی سے28648.23پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور342کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے41کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ289میںکمی اور12میں استحکام رہا۔ مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میںایک کھرب26ارب13کروڑ34لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے سبب سرمایہ کاری مالیت کم ہو کر77کھرب 19ارب55کروڑ63لاکھ روپے ہوگئی۔پیر کو17کروڑ90لاکھ95ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعہ کی نسبت 16لاکھ 11ہزار شیئرزکم ہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھاﺅ میں175روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر7975روپے ہو گئی اسی طرح 16.50روپے کے اضافے سے سیپ ہائر فائبر کے حصص کی قیمت16.50روپے پر جا پہنچی تاہم وائتھ پاک اور انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب29.99روپے اور25.80کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد وائتھ پاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر790روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت510روپے ہو گئی۔








