کراچی ۔ 4 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںبدھ کو بھی کاروبار حصص مندی کی لپیٹ میںرہا اور کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گئی اور1200سے زائد پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 40300پوائنٹس کی پست ترین سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 232ارب روپے ڈوب گئے جس کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 85کھرب روپے سے کم …
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمندی، کے ایس ای100انڈیکس میں 1218.74پوائنٹس کی کمی سے40345.68پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ 4 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںبدھ کو بھی کاروبار حصص مندی کی لپیٹ میںرہا اور کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گئی اور1200سے زائد پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 40300پوائنٹس کی پست ترین سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 232ارب روپے ڈوب گئے جس کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 85کھرب روپے سے کم ہو کر 83کھرب روپے کی سطح پرآگیا ۔ سیاسی عدم استحکام اور معاشی حالات میں خرابی کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی برقرار ہے، یہی وجہ ہے کہ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ 41ہزار کے لیول سے 40ہزار کے لیول پر ٹریڈ کرنے لگی۔ آئل اور بینکنگ سیکٹر میں مندی کے رحجانات دیگر شعبہ جات کے مقابلے غیر معمولی رہے۔









