کراچی ۔ 13 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں بھرپور سرمایہ کاری کی بدولت تیزی کا رجحان دیکھا گیا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس40300پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 300سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 40200 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 89 ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ …
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان، 100انڈیکس میں395.88پوائنٹس کا اضافہ
کراچی ۔ 13 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں بھرپور سرمایہ کاری کی بدولت تیزی کا رجحان دیکھا گیا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس40300پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 300سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 40200 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 89 ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 83 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا سرمایہ کاروں نے بینکنگ ،توانائی ،ٹیلی کا م اور فوڈز سیکٹر ز میں بھر پور خریداری کی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 39900،40000،40100اور40200پوائنٹس کی 4بالائی حد عبور کر گیا ۔تجزیہ کاروں کے مطابق مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے میاں نواز شریف کے حوالے سے کی جانیوالی قیاس آرائیوں پر دھیان نہیں دیا اور کھل کر سرمایہ کاری کی جس کی وجہ سے جمعہ کو بھی مارکیٹ بلندیوں کی جانب گامزن رہی ۔









