پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، 100انڈیکس میں129.60پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی

کراچی۔ 14 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی کاروبار حصص میں مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار پوائنٹس کی بلند سطح سے گھٹ کر 40900پوائنٹس پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 29ارب روپے ڈوب گئے ۔شیئرز مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کاآغاز مثبت ہوا ،کیمیکل ،فوڈز ،بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹرز میں خریداری …

کراچی۔ 14 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی کاروبار حصص میں مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار پوائنٹس کی بلند سطح سے گھٹ کر 40900پوائنٹس پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 29ارب روپے ڈوب گئے ۔شیئرز مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کاآغاز مثبت ہوا ،کیمیکل ،فوڈز ،بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹرز میں خریداری کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41230پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تاہم مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاﺅسز کی جانب سے منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباﺅ کے سبب انڈیکس 40700پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا ۔

مزید خبریں