پاکستان افغانستان کو ٹرانزٹ تجارت کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتا ہے،سرتاج عزیز

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کو ٹرانزٹ تجارت کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ہمسائیہ ملک ہیں اور ہم کاروباری معاملات کے حل کے لیے افغانستان سے ملاقاتیں کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کو ٹرانزٹ تجارت کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ہمسائیہ ملک ہیں اور ہم کاروباری معاملات کے حل کے لیے افغانستان سے ملاقاتیں کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے لیے خواہش کا اظہار کیا لیکن وہ اس کے بارے میں غور کرنے سے گریزاں ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے حکام کے مذاکرات میں شامل ہونے سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاملات کو حل کیا جا سکتا ہے۔ افغان سرزمین سے پاکستانی خواتین اور بچوں کو نشانہ بنائے جانے پر شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کی قابل اعتراض سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Leave a Reply