اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی)امریکہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔ہفتہ کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل ذاد کے دورہ پاکستان کے اختتام پر جاری بیان کے مطابق امریکہ نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔سفارتخانے کا کہنا ہے …
پاکستان افغان امن عمل میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا، امریکہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی)امریکہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔ہفتہ کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل ذاد کے دورہ پاکستان کے اختتام پر جاری بیان کے مطابق امریکہ نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔سفارتخانے کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل ذاد نے اسلام آباد میں دو روزہ قیام کے دوران پاکستان کی سویلین و عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں افغان امن عمل کے حوالے سے بات چیت کی۔امریکی نمائندہ خصوصی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ سے ملاقاتیں کیں۔زلمے خلیل ذاد نے ان ملاقاتوں میں طالبان کے مذاکراتی ٹیم کو سفری سہولت میں معاونت پر پاکستانی قیادت کا شکری ادا کیا۔فریقین نے افغانستان میں قیام امن اور علاقائی اقتصادی استحکام و ترقی کے حوالے سے بھی امور کو زیر بحث لایا۔امریکہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان افغان عمل میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔








