اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) پاکستان اقوام متحدہ کے کمیشن برائے نارکوٹک ڈرگز کا دوبارہ رکن منتخب ہو گیا ہے۔ یہ بات بدھ کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں بتائی گئی ۔پاکستان نے ایشیا پیسیفک گروپ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے اسے 54 میں سے 48 ووٹ ملے۔ کمیشن کی رکنیت 4 سال کے لئے ہو گی اور یہ یکم جنوری 2020ء …
پاکستان اقوام متحدہ کے کمیشن برائے نارکوٹک ڈرگز کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا ہے، دفتر خارجہ کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) پاکستان اقوام متحدہ کے کمیشن برائے نارکوٹک ڈرگز کا دوبارہ رکن منتخب ہو گیا ہے۔ یہ بات بدھ کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں بتائی گئی ۔پاکستان نے ایشیا پیسیفک گروپ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے اسے 54 میں سے 48 ووٹ ملے۔ کمیشن کی رکنیت 4 سال کے لئے ہو گی اور یہ یکم جنوری 2020ء سے شروع ہو گی۔ اس ضمن میں انتخاب نیویارک میں اقوام متحدہ اقتصادی و سماجی کونسل میں منعقد ہوا ۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان گزشتہ 4 دہائیو ںسے کمیشن کے قیام کے بعد سے اس کا رکن ہے ۔ اس انتخاب میں بھرپور حمایت، پاکستان کی قیادت اور منشیات کے عالمی مسئلہ کے بارے میں عالمی پالیسی لائحہ عمل میں اس کے اہم کردار پر بین الاقوامی براری کے اعتماد کی مظہر ہے۔ بیان کے مطابق پاکستان متوازن، جامع اور ثبوت کی بنیاد پر حکمت عملی کے ذریعے نارکوٹک ڈرگز سے متعلق چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے بات چیت اور تعاون کی وکالت کرتا رہے گا۔








