پاکستان اورامریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 7.27 فیصداضافہ

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):پاکستان اورامریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 7.27 فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے دوران امریکا کوپاکستانی برآمدات میں 9.93 فیصد جبکہ امریکا سے درآمدات میں 1.64 فیصد زیادہ ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2020 تک کی مدت میں …

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):پاکستان اورامریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 7.27 فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے دوران امریکا کوپاکستانی برآمدات میں 9.93 فیصد جبکہ امریکا سے درآمدات میں 1.64 فیصد زیادہ ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2020 تک کی مدت میں امریکاکوپاکستانی برآمدات کاحجم 2.280 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.93 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے نصف میں امریکا کوپاکستانی برآمدات کا حجم 2.074 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ دسمبر2020 میں امریکا کو 424.75 ملین ڈالرکی برآمدات کی گئی، دسمبر2019 میں امریکاکو329.61 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔ دسمبر میں امریکا کوپاکستانی برآمدات میں 28.86 فیصدکانمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اعدادوشمارکے مطاب مالی سال 2019-20 میں امریکاکو پاکستانی برآمدات کاحجم 3.897 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں امریکاسے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.64 فیصدکااضافہ ہواہے۔ جولائی تا دسمبر2020 کی مدت میں امریکا سے درآمدات کاحجم 993.58 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا سے 977.52 ملین ڈالرمالیت کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔دسمبر 2020 میں امریکا سے درآمدات کاحجم 192.99 ملین ڈالررہا، دسمبر2019 میں امریکا سے 248.41 ملین ڈالرمالیت کی درآمدات کی گئی تھیں،مالی سال 2019-20 میں امریکا سے مجموعی درآمدات کاحجم 2.263 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مزید خبریں