اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) چین نے ایک بارپھر اس امید کااظہارکیا ہے کہ جنوبی ایشیاءکے دو اہم ممالک پاکستان اوربھارت ضبط وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے میں امن اوراستحکام کیلئے مذاکرات اوراقدامات کو یقینی بنائیں گے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین کا موقف واضح ہے،ہمیں امید ہے کہ جنوبی ایشیاءکے دواہم ممالک …
پاکستان اوربھارت خطے میں امن واستحکام کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں،چین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) چین نے ایک بارپھر اس امید کااظہارکیا ہے کہ جنوبی ایشیاءکے دو اہم ممالک پاکستان اوربھارت ضبط وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے میں امن اوراستحکام کیلئے مذاکرات اوراقدامات کو یقینی بنائیں گے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین کا موقف واضح ہے،ہمیں امید ہے کہ جنوبی ایشیاءکے دواہم ممالک ہونے کے ناطے دونوں ممالک ضبط وتحمل کا مظاہرہ کریں گے اورخطے میں امن اوراستحکام کیلئے مذاکرات اوراقدامات کو یقینی بنائیں گے۔جب ان سے بھارت کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی سے متعلق سوال کیا گیا تو ترجمان نے کہاکہ چین نے اس صورتحال کو نوٹ کیا ہے، اس معاملے پر پاکستان اوربھارت دونوں نے اپنا موقف دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اوربھارت دونوں جنوبی ایشیاءکے اہم ممالک ہیں اوردونوں ممالک کو خطے میں امن اوراستحکام کے تناظر میں صورتحال کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کی جانب سے دوبھارتی طیاروں کو مارگرائے جانے کے بارے میں سوال پر ترجمان نے کہاکہ چین نے اس پیش رفت کا جائزہ لیاہے، یہ تازہ ترین پیش رفت ہے کہ پاکستان نے دوبھارتی طیاروں کو مارگرایا ہے ، بین الاقوامی برادری اس معاملہ کا گہرائی سے جائزہ لے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک ضبط وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے میں امن اوراستحکام کیلئے مذاکرات اوراقدامات کا آغاز کریں گے۔








