اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 8 کے دوران گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مشرقی افریقا کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں 25.54 فیصد اوردرآمدات میں 27.36 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب …
پاکستان اورمشرقی افریقا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران نمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 8 کے دوران گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مشرقی افریقا کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں 25.54 فیصد اوردرآمدات میں 27.36 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں کینیا، ماریشیس، تنزانیہ اور مشرقی افریقا کے دیگر ممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 402.45 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25.54 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی افریقا کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 320.56 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔
فروری 2022 میں مشرقی افریقا کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 66.25 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال فروری میں 40.45 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2021 میں مشرقی افریقا کے خطہ کے ممالک کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 495.90 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مشرقی افریقا کے ممالک سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27.36 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مشرقی افریقا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 509.83 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 400.29 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔
فروری 2022 میں مشرقی افریقا کے ممالک سے درآمدات پر70.59 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال فروری میں 45.76 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2021 میں مشرقی افریقا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 576.20 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔







