اسلام آباد ۔08 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما و قائد ایوان سینٹ راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے تعلقات جیسے ہونے چاہیئے تھے ان میں تھوڑا رخنا پڑ گیا تھا اور وہ رخنا افغانستان یا پاکستان کی وجہ سے نہیں پڑا بلکہ ہمارے ایک تیسرے ہمسائیے کی کارکردگی کی وجہ سے پڑا جس کی بنیاد پر پاک افغان تعلقات میں …
پاکستان اور افغانستان کا استحکام دونوں ممالک کے حق میں ہے‘ راجہ ظفر الحق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔08 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما و قائد ایوان سینٹ راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے تعلقات جیسے ہونے چاہیئے تھے ان میں تھوڑا رخنا پڑ گیا تھا اور وہ رخنا افغانستان یا پاکستان کی وجہ سے نہیں پڑا بلکہ ہمارے ایک تیسرے ہمسائیے کی کارکردگی کی وجہ سے پڑا جس کی بنیاد پر پاک افغان تعلقات میں اتار چڑھاﺅ زیادہ آجاتا ہے، حکومت‘ اپوزیشن اور ہمارے اداروں کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات ایک اچھے پڑوسی کی طرح ہونے چاہیئں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا استحکام دونوں ممالک کے حق میں ہے کیونکہ اگر ایک ملک مستحکم ہوگا تو اس کے اثرات اس کے دوسرے ہمسائیے پر بھی ضرور پڑیں گے اور اس بات کا دونوں ممالک کو ادراک بھی ہے۔








