واشنگٹن ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور امریکا نے دو طرفہ اور علاقائی مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے رابطے استوار رکھنے پر اتفاق کیا ہے، یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کے درمیان گزشتہ روز یہاں محکمہ خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں طے پایا جس میں باہمی دلچسپی کے وسیع تر دوطرفہ اورعلاقائی امور پر تبادلہ خیال …
پاکستان اور امریکا نے دوطرفہ اور علاقائی مشترکہ مقاصد کے حصول کےلئے رابطے استوار رکھنے پر اتفاق کیا ہے، دفتر خارجہ کے ترجمان کا بیان

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور امریکا نے دو طرفہ اور علاقائی مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے رابطے استوار رکھنے پر اتفاق کیا ہے، یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کے درمیان گزشتہ روز یہاں محکمہ خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں طے پایا جس میں باہمی دلچسپی کے وسیع تر دوطرفہ اورعلاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں اطراف نے اس امر پربھی اتفاق کیا کہ افغان طالبان کے لئے یہ مناسب وقت ہے کہ وہ مذاکرات کے موقع سے استفادہ کرتے ہوئے سیاسی تصفیہ کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ جو اپنے امریکی ہم منصب کی دعوت پر واشنگٹن کا سرکاری دورہ کررہے ہیں، نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان قریبی رابطہ ہمیشہ باہمی طور پر مفید اور جنوبی ایشیا میں استحکام کا عنصر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آگے بڑھنے کےلئے وسیع البنیاد اور ڈھانچہ جاتی فریم ورک ڈائیلاگ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کےلئے بہترین ثابت ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی نے حکومت کے ترقیاتی اور عوامی توجہ کے حامل ایجنڈے کو اجاگر کیا جو پاکستان کی ہمسائیگی میں امن و سلامتی پر منحصر ہے۔








