پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 22 جولائی سے شروع ہوگا

مانچسٹر ۔ 19 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 22 سے 26 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم پاکستان کو چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 75 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر تاریخی کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 اگست تک برمنگھم جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 اگست تک لندن میں کھیلا جائے گا۔