پاکستان اور اٹلی نے دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق کرلیا

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور اٹلی نے دو طرفہ تجارت بڑھانے جبکہ اٹلی نے پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے وفاقی سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ کے دو روزہ دورہ اٹلی کے موقع پر اعلی حکام کیساتھ ملاقاتوں کے دوران پایا گیا۔وزارت تجارت کے مطابق دونوں ملکوں نے دو طرفہ تجارت کے موجودہ حجم میں اضافے پر اتفاق …

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور اٹلی نے دو طرفہ تجارت بڑھانے جبکہ اٹلی نے پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے وفاقی سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ کے دو روزہ دورہ اٹلی کے موقع پر اعلی حکام کیساتھ ملاقاتوں کے دوران پایا گیا۔وزارت تجارت کے مطابق دونوں ملکوں نے دو طرفہ تجارت کے موجودہ حجم میں اضافے پر اتفاق کیا۔پاکستان اور اٹلی کے درمیان دو طرفہ تجارت 2013میں906.96ملین یورو سے بڑھ کر 2016میں1.2ارب یورو کی سطح تک پہنچ گیا تھا۔ملاقاتوں کے دوران اٹالین حکام نے پاکستان میں انفراسٹرکچر،توانائی اور آٹو موبائلز کے شعبوں میںسرمایہ کاری کے مواقعوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔

Leave a Reply