پاکستان اور بھارت کشیدگی میں اضافہ سے بچنے کے لئے تحمل سے کام لیں، برطانیہ

لندن ۔ 27 فروری (اے پی پی) برطانیہ نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافہ سے بچنے کے لئے تحمل سے کام لیں۔ برطانیہ کے فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کی طرف سے بدھ کو یہاں وزیر خارجہ جریمی ہنٹ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے، اس لئے ہم …

لندن ۔ 27 فروری (اے پی پی) برطانیہ نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافہ سے بچنے کے لئے تحمل سے کام لیں۔ برطانیہ کے فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کی طرف سے بدھ کو یہاں وزیر خارجہ جریمی ہنٹ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے، اس لئے ہم دونوں اطراف پر فوری طور پر زور دیتے ہیں کہ وہ تحمل سے کام لیں۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کو کشمیر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے تناﺅ پر بڑی تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک برطانیہ کے اچھے دوست ہیں اور میں نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج کے ساتھ بات کی ہے اور ہم دونوں اطراف سے کہتے ہیں کہ وہ تحمل سے کام لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک میں بڑھتی کشیدگی میں کمی لانے کے لئے ہرممکن کوششیں کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply