پاکستان اور ترکی کے مابین اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کا پانچواں اجلاس

پاکستان اور ترکی کے مابین اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کا پانچواں اجلاس وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترک ہم منصب بن علی یلدرم کے ہمراہ اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کی تجارت، توانائی، معیشت، تعلیم، مواصلات اور ثقافت و سیاحت سمیت 6 شعبوں میں تعاون کے حوالہ سے بات چیت انقرہ ۔ 23 فروری (اے پی پی) پاکستان اور ترکی کے مابین اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کا …

پاکستان اور ترکی کے مابین اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کا پانچواں اجلاس
وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترک ہم منصب بن علی یلدرم کے ہمراہ اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کی
تجارت، توانائی، معیشت، تعلیم، مواصلات اور ثقافت و سیاحت سمیت 6 شعبوں میں تعاون کے حوالہ سے بات چیت

انقرہ ۔ 23 فروری (اے پی پی) پاکستان اور ترکی کے مابین اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کا پانچواں اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا جس میں تجارت، توانائی، معیشت، تعلیم، مواصلات اور ثقافت و سیاحت سمیت 6 اہم شعبوں میں تعاون کے حوالہ سے بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترک ہم منصب بن علی یلدرم کے ہمراہ وزیراعظم ہاﺅس میں کونسل کے اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر، وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور سینئر اعلیٰ حکام بھی اپنے ترک ہم منصبوں کے ہمراہ اجلاس میں شریک تھے۔ اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل اکتوبر 2009ءمیں ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے دوران قائم کی گئی تھی، یہ پاکستان اور ترکی کے مابین اعلیٰ سطحی ادارہ جاتی میکنزم ہے۔ آغاز میں اسے اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے طور پر قائم کیا گیا اور 2013ءمیں اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کے عنوان سے اس کا دائرہ کار وسیع کیا گیا۔ یہ کونسل دونوں ممالک کے وزراءاعظم کی مشترکہ صدارت میں مشترکہ کابینہ اجلاس کے طور پر کام کرتی ہے۔ کونسل کا چوتھا اجلاس فروری 2015ءمیں اسلام آباد میں ہوا تھا جس کی صدارت وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ ترک وزیراعظم احمد داﺅد اوغلو نے کی تھی۔

مزید خبریں

Leave a Reply