اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور جرمنی نے مالیاتی اور تکنیکی تعاون حفاظتی ٹیکہ جات اور انسداد پولیو میں معاونت کے حوالے سے چار معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ منگل کو سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن عارف احمد خان اور جرمنی کے پاکستان میں سفیر مارٹن کابلر نے مالیاتی تعاون 2015ءاور تکنیکی معاہدہ 2016ءکے بارے میں بالترتیب 76.4ملین یورو اور 15.3ملین یورو کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ …
پاکستان اور جرمنی درمیان مالیاتی اور تکنیکی تعاون حفاظتی ٹیکہ جات اور انسداد پولیو میں معاونت کے حوالے سے چار معاہدوں پر دستخط
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور جرمنی نے مالیاتی اور تکنیکی تعاون حفاظتی ٹیکہ جات اور انسداد پولیو میں معاونت کے حوالے سے چار معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ منگل کو سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن عارف احمد خان اور جرمنی کے پاکستان میں سفیر مارٹن کابلر نے مالیاتی تعاون 2015ءاور تکنیکی معاہدہ 2016ءکے بارے میں بالترتیب 76.4ملین یورو اور 15.3ملین یورو کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ دونوں اطراف کے پی کے، فاٹا اور بلوچستان کے لئے ملٹی ڈونرز ٹرسٹ فنڈز کےلئے تعاون بڑھانے، روزگار میں معاونت، سماجی صحت اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبہ جات کے ساتھ ساتھ بے گھر افراد کی بحالی، قابل تجدید توانائی کے فروغ اور پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری کے محنت کشوں کے معیار میں بہتری کا مقصد رکھتے ہیں۔ پاکستان اور جرمنی نے 10ملین یورو مالیت کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام اور 10ملین یورو انسداد پولیو میں معاونت کے بارے میں بھی معاہدوں پر دستخط کیے۔ ان معاہدوں سے پاکستان نیشنل پولیو ایمرجنسی پلان (این ای اے پی) اور حفاظتی ٹیکہ جات اور اس حوالے سے دیگر شعبہ جات میں بھی بہتری آئے گی اور پولیو کے خاتمے میں مدد ملے گی۔








