اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور جموں و کشمیر کے درمیان ایک اٹوٹ انگ کا رشتہ ہے جو کسی صورت میں بھی کمزور نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ایوان صدر جموں و کشمیر …
پاکستان اور جموں و کشمیر کے درمیان ایک اٹوٹ انگ کا رشتہ ہے جو کسی صورت میں بھی کمزور نہیں ہو سکتا،صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور جموں و کشمیر کے درمیان ایک اٹوٹ انگ کا رشتہ ہے جو کسی صورت میں بھی کمزور نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ایوان صدر جموں و کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔








