پاکستان اور پولینڈکا معیشت،تجارت،توانائی،سرمایہ کاری،تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان اور پولینڈکا معیشت،تجارت،توانائی،سرمایہ کاری،تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ فیصلہ دو طرفہ سیاسی مشاورت کے اسلام آباد میں منعقدہ چھٹے اجلاس میںکیا گیا اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور پولینڈ نے معیشت،تجارت،توانائی،سرمایہ کاری،تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا فیصلہ جمعرات کو یہاں پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کے چھٹے اجلاس کے …

پاکستان اور پولینڈکا معیشت،تجارت،توانائی،سرمایہ کاری،تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ
فیصلہ دو طرفہ سیاسی مشاورت کے اسلام آباد میں منعقدہ چھٹے اجلاس میںکیا گیا

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور پولینڈ نے معیشت،تجارت،توانائی،سرمایہ کاری،تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا فیصلہ جمعرات کو یہاں پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کے چھٹے اجلاس کے دوران کیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری(یورپ)ظہیر اے جنجوعہ نے پاکستان جبکہ پولینڈ کے نائب وزیر خارجہ مارک میگیﺅ روفسکی نے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کا جامع انداز میںاز سر نو جائزہ لیا اور معیشت،تجارت،سائنس وٹیکنالوجی،سرمایہ کاری،صنعت،زراعت،انفارمیشن و مواصلاتی ٹیکنالوجی،ثقافت اور دفاعی شعبوں میں تعاون میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔دونوں ملکوں نے علاقائی و بین الاقوامی سطح پر امن و سلامتی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر بھی بحث کی۔ایڈیشنل سیکرٹری نے ہمسایہ ملکوں کیساتھ بہتر تعلقات کی غرض سے پاکستانی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔پولش وفد کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی بریف کیا گیا۔ایدیشنل سیکرٹری نے پولش وفد کو نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کیلئے پاکستان کی اہلیت سے بھی آگاہ کیا اور اور نان این پی ٹی ملکوں کیلئے اہلیت کی بنیاد پر غیر امتیازی سلوک پر زور دیا۔

Leave a Reply