اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی موجودہ قیادت دوطرفہ مثالی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے چین میں پاکستان کی سابق سفیر نغمانہ ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک چین تعلقات سمیت باہمی …
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے سے متعلقہ منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے کوشاں ہیں،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چین میں پاکستان کی سابق سفیر نغمانہ ہاشمی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی موجودہ قیادت دوطرفہ مثالی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے چین میں پاکستان کی سابق سفیر نغمانہ ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک چین تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے چین میں بطور سفیر نغمانہ ہاشمی کی خدمات کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی موجودہ قیادت دوطرفہ مثالی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا میں چین نے جس طرح اپنے تجربات کی روشنی میں مختلف ممالک بالخصوص پاکستان کی معاونت کی وہ قابلِ ستائش ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے سے متعلقہ منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیر خارجہ نے نغمانہ ہاشمی کی بعد از ریٹائرمنٹ زندگی کے لئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے آپ جیسے وسیع تجربہ کے حامل سفارتکاروں سے مستفید ہوتے رہیں گے۔ سابق سفیر نغمانہ ہاشمی نے نیک تمناو¿ں کے اظہار پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔








