اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو بلندیوں کی نئی سطح تک لیجانے کیلئے عوام کے مابین رابطے اور تعلیمی و ثقافتی تبادلے ضروری ہیں۔یہ باتیں انہوں نے چائنیز سکول آف ہوم اینڈ ابروڈ نیوز پریس کے بچوں کو دو گروپوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے بدھ کو بیجنگ …
پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو بلندیوں کی نئی سطح تک لیجانے کیلئے عوام کے مابین رابطے اور تعلیمی و ثقافتی تبادلے ضروری ہیں، مسعود خالد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو بلندیوں کی نئی سطح تک لیجانے کیلئے عوام کے مابین رابطے اور تعلیمی و ثقافتی تبادلے ضروری ہیں۔یہ باتیں انہوں نے چائنیز سکول آف ہوم اینڈ ابروڈ نیوز پریس کے بچوں کو دو گروپوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے بدھ کو بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔پاکستانی سفیر نے سفارتخانے آمد پر بچوں کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور چین کے درمیان مستحکم بنیادوں پر استوار تعلقات کو بہتر انداز میں سمجھنے کیلئے تاریخ کا مطالعہ کریں۔مسعود خالد نے نوجوان طلبہ کو نہ صرف چین کا مستقبل کے رہنماء بلکہ پاک چین دوستی کے مستقبل کے سفیر قرار دیا۔ ہوم اینڈ ابروڈ نیوز پریس کے صدر وئی یان نے پاکستانی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ نوجوان نسل پاک چین دوستی کا نیا باب کھول دیگی۔








