پاکستان ایجوکیشن سٹیسٹکس رپورٹ2016ءکا اجرائ، پرائمری سکولوں میں طلباءکے داخلہ کی مجموعی شرح ، سہولیات کی فراہمی میں بھی بہتری آئی ہے،وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے بدھ کو یہاں منعقدہ ایک تقریب میں پاکستان ایجوکیشن سٹیسٹکس رپورٹ2016ءکا اجراءکر دیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے حکومت کے لئے تعلیمی حوالہ سے اعدادو شمار کی دستیابی کی اہمیت پر زور دیا تا کہ حکومت کو اس شعبہ کے معاملات بارے تازہ ترین صورت …

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے بدھ کو یہاں منعقدہ ایک تقریب میں پاکستان ایجوکیشن سٹیسٹکس رپورٹ2016ءکا اجراءکر دیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے حکومت کے لئے تعلیمی حوالہ سے اعدادو شمار کی دستیابی کی اہمیت پر زور دیا تا کہ حکومت کو اس شعبہ کے معاملات بارے تازہ ترین صورت حال کا علم ہو اور اب تک حاصل ہونےوالی کامیابیوں اور بہتریوں بارے معلوم ہو سکے، تعلیمی ترجیحات کا تعین کیا جا سکے اور مستقبل کی حکمت عملی اور لائحہ عمل تشکیل دیا جا سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پرائمری سکولوں میں طلباءکے داخلہ کی مجموعی شرح میں قابل ذکر بہتری آئی ہے ۔ اس کے علاوہ سرکاری سکولوں میں سہولیات کی فراہمی میں بھی بہتری آئی ہے اور سکول نہ جانے والے طلباءکی تعداد بھی کم ہوئی ہے ۔ 5سال سے لے کر 16سال کی عمر تک کی عمر کے سکول سے باہر کلاس ایک سے لے کر بارہویں تک کے طلبا میں سالانہ 3فی صد کمی آئی ہے جو کہ 2012-13کے دوران 25.96ملین تھی جب کہ 2015-16میں یہ تعداد کم ہو کر 22.64ملین رہی اور دیگر صوبوں کے مقابلہ میں صوبہ پنجاب کے ضمن میں کارکردگی شاندار اور سب سے بہترین رہی ۔

Leave a Reply