پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا تین روزہ سپریم کونسل کا اجلاس اختتام پذیر، ڈاکٹر شفقت علی جنجوعہ اتفاق رائے سے چیئرمین منتخب

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ تین روزہ سپریم کونسل کا اجلاس اتوار کے روز اسلام آباد کے فیڈرل کالج آف ایجوکیشن، سیکٹر H-9/1 میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس 24 اکتوبر سے 26 اکتوبر 2025ء تک جاری رہا۔ اتوار کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ملک بھر سے ممتاز ماہرینِ تعلیم، منتظمین اور فاؤنڈیشن کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے …

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ تین روزہ سپریم کونسل کا اجلاس اتوار کے روز اسلام آباد کے فیڈرل کالج آف ایجوکیشن، سیکٹر H-9/1 میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس 24 اکتوبر سے 26 اکتوبر 2025ء تک جاری رہا۔ اتوار کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ملک بھر سے ممتاز ماہرینِ تعلیم، منتظمین اور فاؤنڈیشن کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تعلیمی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، حالیہ سرگرمیوں اور پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے آئندہ کی حکمتِ عملی مرتب کی گئی۔

اجلاس کے دوران ایگزیکٹو کمیٹی (28-2025) کے انتخابات بھی منعقد ہوئے جن میں سپریم کونسل کے اراکین نے ووٹ کے ذریعے نئی کمیٹی کا انتخاب کیا۔تمام اراکین نے اتفاق رائے سے ڈاکٹر شفقت علی جنجوعہ کو چیئرمین منتخب کیا ، اجلاس کے اختتام پر نو منتخب کمیٹی کے اراکین سے حلف برداری بھی کرائی گئی اور ڈاکٹر شوکت علی صدیقی کے خصوصی خطاب سے حاضرین کی حوصلہ افزائی ہوئی ۔اس موقع پر فاؤنڈیشن کے عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک بھر میں معیاری تعلیم کے فروغ، تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون اور طلبہ کی علمی ترقی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔