پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کےلئے آئندہ ماہ سے تیاریوں کا آغاز کرے گی

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کےلئے آئندہ ماہ سے تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں قومی ٹیم کے انتحاب کےلئے قومی تربیتی کیمپ آئندہ ماہ 9 سے 15 ستمبر تک اوکاڑہ میں شروع ہوگا جس کےلئے کونسل نے پہلے سے تین رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کےلئے آئندہ ماہ سے تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں قومی ٹیم کے انتحاب کےلئے قومی تربیتی کیمپ آئندہ ماہ 9 سے 15 ستمبر تک اوکاڑہ میں شروع ہوگا جس کےلئے کونسل نے پہلے سے تین رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کےلئے شارٹ لسٹ کرے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چئیرمین سید سلطان شاہ نے بدھ کو ”اے پی پی“ کو بتایاکہ آئندہ سال جنوری میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کےلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 9 سے 15 ستمبر تک اوکاڑہ میں شروع ہوں گے۔ تربیتی کیمپ میں ڈومیسٹک سطح اور بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی دکھانے والے 35کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا جس کےلئے کونسل نے چئیرمین سلمان بخاری کی سربراہی میں تین رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جس میں دو ممبران مسعود جان اور ابرار شاہ بھی شامل ہے ۔

Leave a Reply