پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ممبر ممالک کی درخواست پر آئندہ سال ہونے والے پانچویں عالی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تاریخوں میں رد وبدل کردی

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ممبر ممالک کی درخواست پر آئندہ سال ہونے والے پانچویں عالی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تاریخوں میں رد وبدل کردی، ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے انٹری کی آخری تاریخ 15 ستمبر مقرر کر دی گئی، اب تک 6 ممالک نے میگا ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کردی، ورلڈ کپ کےلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ بدھ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا کہ ممبر ممالک کی درخواست پر آئندہ سال ہونے والے پانچویں عالی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تاریخوں میں رد وبدل کردی ہے۔ پہلے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ 10 سے 25 جنوری 2018ءکو پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جانا تھا تاہم ممبر ممالک کی درخواست پر ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ اب نئے شیڈول کے مطابق عالمی بلائند کرکٹ کپ تین دن قبل 7 سے21 جنوری تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلاجائے گا۔ ایونٹ کےلئے پاکستان بلائندکرکٹ کونسل انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔